وفاقی حکومت نے عشرت العباد کی باعزت رخصتی کی کوشش کی لیکن انہوں نے برطرفی کو ترجیح دی: نجی ٹی وی کا دعویٰ

وفاقی حکومت نے عشرت العباد کی باعزت رخصتی کی کوشش کی لیکن انہوں نے برطرفی کو ...
وفاقی حکومت نے عشرت العباد کی باعزت رخصتی کی کوشش کی لیکن انہوں نے برطرفی کو ترجیح دی: نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو باعزت طور پر رخصت کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے بھرپور کوشش کی لیکن انہوں نے مستعفی ہونے کی بجائے برطرفی کو ترجیح دی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عشرت العباد عہدے پر رہنے کیلئے آخری وقت تک ایڑی چوٹی کا زور لگاتے رہے اور استعفے کا باعزت راستہ چننے کی بجائے بر طرفی کو ترجیح دی۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے ان کی باعزت رخصتی کی بھرپور کوشش کی اور ان کے مستعفی نہ ہونے پر نئے گورنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

مزید :

کراچی -