ڈونلڈ ٹرمپ کا پینٹ ہاﺅس جسے دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ڈونلڈ ٹرمپ کا پینٹ ہاﺅس جسے دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
ڈونلڈ ٹرمپ کا پینٹ ہاﺅس جسے دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخاب جیت چکے ہیں اور جنوری میں وہ وائٹ ہاوس میں ڈیرے ڈالیں گے لیکن ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ رہائش گاہ جو کہ اتنی زیادہ خوبصورت اور دلکش ہے کہ اس کا اندازہ لگانا ہی مشکل ہے ،پینٹ ہاﺅس کو انتہائی قیمتی اشیاءسے سجایا گیا جسے ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے چھوڑنا تھوڑا مشکل بھی ہوگا ۔

ڈیلی میل کے مطابق مین ہیٹن میں واقع ٹرمپ ٹاورز کی 66ویں منزل پر واقع ڈونلڈ ٹرمپ کا پینٹ ہاﺅس جو کہ سینٹرل پارک اورنیویارک کے دلکش مناظر پیش کرتاہے جسے دیکھ کر انسان لمبی سانس لینے پر مجبور ہو جاتاہے ۔گھر میں داخل ہونے والے کو سب سے پہلے سونے اور ہیرے سے بنا ہوا دروازہ خوش آمدید کہتاہے جس کے بعد اندر داخل ہو ا جائے تو خوبصورتی دیکھ کر ہی انسان دنگ رہ جاتاہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا پینٹ ہاﺅس کی مالیت تقریبا 100ملین ڈالر ہے ،پینٹ ہاﺅس کی چھت انتہائی یونانی طرز کی خوبصورت تصاویر بنائی گئی ہیں جو کہ دیکھنے والے کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیتی ہیں جبکہ دیواروں پر انتہائی مہنگی اور نایاب پینٹنگز بھی ٹانگی گئیں ہیں جن کو دیکھتے ہیں کو ئی بھی حسد کرنے لگتا ہے۔پینٹ ہاﺅس میں اس وقت ٹرمپ اپنی تیسری بیوی اور بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر ہے ۔

نیچے دی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ ٹرمپ کے پینٹ ہاﺅس کی سجاوٹ کیلئے انتہائی مہنگی اور نایاب چیزیں استعمال کی گئیں ہیں جس میں گھڑی بھی شامل ہے جبکہ دوسری جانب گھر صوفے پر ایک بیگ پڑا ہے جو کہ فرانس کے انتہائی مہنگے برانڈ ’لوئس ویٹانا ‘کا ہے جس کی مالیت ممکنہ طورپر لاکھوں ڈالرز کی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ملینیا کے جواہرات پڑے ہیں ۔گھر میں ایک ایسا میز بھی جس پر ٹرمپ ،ملینیا اور بیرون کی تصاویر بڑی تعداد میں سجائی گئیں ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -