امریکی ’ ڈیموکریٹس‘‘ پاکستانی الیکشن کمیشن کی خدمات حاصل کر لیتے تو فتح یقینی اور مخالف امیدوار کی ضمانت بھی ضبط ہو جاتی:ڈاکٹر طاہر القادری

امریکی ’ ڈیموکریٹس‘‘ پاکستانی الیکشن کمیشن کی خدمات حاصل کر لیتے تو فتح ...
امریکی ’ ڈیموکریٹس‘‘ پاکستانی الیکشن کمیشن کی خدمات حاصل کر لیتے تو فتح یقینی اور مخالف امیدوار کی ضمانت بھی ضبط ہو جاتی:ڈاکٹر طاہر القادری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ امریکہ کے’’ ڈیموکریٹس‘‘ پاکستان کے الیکشن کمیشن کی خدمات حاصل کر لیتے تو نہ صرف انکی فتح یقینی تھی بلکہ مخالف امیدوار کی ضمانت بھی ضبط ہو جاتی اور اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کی تمام ایجنسیاں مل کر بھی دھاندلی کے کوئی ثبوت بھی سامنے نہ لا پاتیں۔

مزید پڑھیں:ہائی کورٹ ،ضمانت خارج ہونے پر وکلاءنے ایک اور ملزم فرار کروادیا

نجی ٹی وی کے مطابق عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کہ پانامہ لیکس ہو یا نیوز لیکس کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،کلین چٹیں اور لانڈری تیار ہے ،پانامہ اور نیوز لیکس کے جتنے بھی داغ دھبے ہیں سب دھل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر)عامر رضا کی یہ ہمت اور حوصلہ ہے کہ پوری قوم اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مستر د کئے جانے اور پنجاب اسمبلی میں مخالفت میں قرار دار کے پیش ہونے کے باوجود وہ نیوز لیکس کے معاملے کی چھان بین کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ یہ فیصلہ دو ووٹوں کے مقابلے میں پانچ ووٹوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ سنایا جائے گا،یہ صرف ریٹائرڈ جسٹس کی ہمت نہیں بلکہ حکمرانوں کی ڈھٹائی اور ملکی سلامتی کے اداروں کا صبراور ہمت ہے، جس حکومت کے ہوتے ہوئے ملکی سلامتی کو انصاف نہ مل سکے وہاں عوام کو کیسے انصاف ملے گا؟

مزید :

قومی -