نو منتخب صدر کیلئے راہ ہموار کر رہے ہیں، اوباما، ان سے مستقبل میں بھی ملاقاتیں کروں گا: ٹرمپ

نو منتخب صدر کیلئے راہ ہموار کر رہے ہیں، اوباما، ان سے مستقبل میں بھی ...
نو منتخب صدر کیلئے راہ ہموار کر رہے ہیں، اوباما، ان سے مستقبل میں بھی ملاقاتیں کروں گا: ٹرمپ

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے کہاہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے راہ ہموار کر رہے ہیں ان کی کامیابی امریکہ کی کامیابی ہوگی۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ،اوباما سے مستقبل میں کئی بار ملاقات کرنا چاہوں گا۔

وائٹ ہاؤس میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ  وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ’راہ ہموار‘ کر رہے ہیں،ٹرمپ کی کامیابی امریکہ کی کامیابی ہو گی۔ملاقات میں ٹرمپ سےخارجہ اور داخلہ پالیسیوں پر بات چیت ہوئی ہے،ہم سب کو چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔ہم ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو بہت اچھا محسوس کرانا چاہتے ہیں،ٹرمپ کی کامیاب صدارت کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آج کی ملاقات حوصلہ افزا رہی ہے۔

دوسری جانب  نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات تو دس منٹ کی تھی لیکن ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی،مزید طویل بھی ہو سکتی تھی۔صدر اوباما سے کچھ حیران کن اور کچھ بہت مشکل معاملات پر بات چیت ہوئی،اوباما سے مستقبل میں بھی بار بار  ملاقات کرنا چاہوں گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کوکامیابی پر مبارک باددیتے ہوئے انہیں ملاقات کیلئے وائٹ ہاوس میں دعوت  دی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک سے اپنے ذاتی طیارے کے ذریعے واشنگٹن پہنچے اور وائٹ ہاؤس گئے جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ صدر اوباما اور  خاتون اول مشیل اوباما سے ملاقات کی۔  

مزید :

بین الاقوامی -