ڈاکٹر عمران فاروق کو الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے قتل کیا :ملزم خالد شمیم کا اعترافی بیان

ڈاکٹر عمران فاروق کو الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے قتل کیا :ملزم ...
ڈاکٹر عمران فاروق کو الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے قتل کیا :ملزم خالد شمیم کا اعترافی بیان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزم خالد شمیم نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ 17 ستمبر کوبانی ایم کیوایم کو سالگرہ کا تحفہ دینے کے لیے 16 ستمبر کو قتل کی تاریخ رکھی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم خالد شمیم نے اپنا اعترافی بیان جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرادیا ہے ،اپنے اعترافی بیان میں ملزم کا کہناتھا کہ 17 ستمبر کو الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ دینے کے لیے عمران فاروق کے قتل کی تاریخ 16 ستمبر رکھی گئی تھی اور اسی پروگرام کے تحت عمران فاروق کو قتل کروا کے الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ دیا۔ملزم خالد شمیم نے بیان میں بتایا کہ 16 ستمبر کو کاشف نے معظم کے فون پر بتایا کہ ماموں کی صبح ہوگئی، ٹی وی لگا کرتصدیق کرلو۔ معظم نے کاشف کو کہا جہاں کی فلائٹ ملتی ہے لے کر آج ہی ملک سے نکل جاو¿۔ ملزم کا کہنا تھا کہ محمد انور نے جنوبی افریقہ کے ساتھیوں سے کہا تھا کہ مجھے پاکستان پہنچنے سے روکا جائے جس پر 6 جنوری کو ملک چھوڑا اور چمن کے راستے افغانستان پہنچ گئے، 5 سال افغانستان میں رہنے کے بعد محسن کے ساتھ واپسی کا ارادہ کیا لیکن کاشف نے الطاف حسین کی مرنے تک واپس جانے سے انکار کر دیا۔

مزید :

قومی -