سی پیک پختونوں کا حق ، تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا ،عمران خان یو ٹرن لیکر مرکزی حکومت کو فائدہ پہنچاتے ہیں:امیر حیدر ہوتی

سی پیک پختونوں کا حق ، تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا ،عمران خان یو ...
سی پیک پختونوں کا حق ، تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا ،عمران خان یو ٹرن لیکر مرکزی حکومت کو فائدہ پہنچاتے ہیں:امیر حیدر ہوتی

  

نوشہرہ کینٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ سی پیک پختونوں اور خیبرپختونخوا کی عوام کا حق ہے، پختونوں کے حقوق کو پامال نہیں ہونے دیں گے،سی پیک کیلئے عمران خان نے دھرنا نہیں دیا ، تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کی عوام کو تبدیلی کے نام پردھوکہ اورصوبے کے حقوق کی جنگ نہ لڑکر پختونوں سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، عمران خان یو ٹرن لیکر مرکزی حکومت کو فائدہ پہنچاتے ہیں،احتساب کا نعرہ لگاکر احتساب کمیشن کو مخالفین کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیاجارہا ہے۔

مزید پڑھیں:سی پیک کے مغربی روٹ میں ایک ملی میٹر بھی تبدیلی نہیں کی گئی: احسن اقبال

رسالپور میں تحریک انصاف کے رہنما پیرمحمد اسلم کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ اخبارات میں شائع ہو رہا کہ حکومت کے پاس تنخواہوں کے لئے بھی رقم موجود نہیں ، حکومت ملازمین کے جی پی فنڈ اور پنشن سے کٹوتی کرکے خزانہ بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سرکاری زمینیں اونیں پو نیں داموں بیچ کر سرکار چلائی جا رہی ہیں۔ انہوں کہا کہ اے این پی کے دور اقتدار میں10 یونیورسٹیاں اور 76 کالج بنائے گئے، ہم نے این ایف سی ایوارڈ جیتا ،بجلی کے 110 ارب روپے ہم مرکز سے صوبے میں لائے،ہم نے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھلائے اور آج بھی ہم پختونوں کی حقوق کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، ہر دو ماہ بعد عمران خان یو ٹرن لیکر مرکزی حکومت کو فائدہ پہنچاتے ہیں، سی پیک کا معاملہ عمران خان عدالت میں لے گئے جبکہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے وہ دھرنادیتے ہیں۔

مزید :

نوشہرہ -