لاہور میں مال روڈ پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج،مختلف تھانوں میں پانچ مقدمات درج

لاہور میں مال روڈ پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج،مختلف تھانوں میں پانچ مقدمات درج
لاہور میں مال روڈ پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج،مختلف تھانوں میں پانچ مقدمات درج

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے مال روڈ پر احتجاج پر ینگ ڈاکٹرز کیخلاف مختلف تھانوں میں پانچ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کیخلاف ایک مقدمہ میوہسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی اور چار پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں ،مقدمات میں 290 ،291 ،188، 16ایم پی او، 506 ودیگردفعات شامل کی گئی ہیں ۔مقدمات تھانہ پرانی انارکلی ،ریس کورس اور گوالمنڈی میں درج کیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کاتیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے جس کے باعث ایک اور بچی دم توڑ گئی اورمجموعی ہلاکتیں دو ہوگئیں جبکہ ادھر مال روڈ بلاک ہونے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

مزید :

لاہور -