ٹرمپ کابینہ کے انتخاب کے بعد اُن کی حکمت عملی کا تعین ہو گا ،نو منتخب امریکی صدر کا پاک بھارت تنازعات میں ثالثی کا بیان اہمیت کا حامل ہے :سینیٹر سرتاج عزیز

ٹرمپ کابینہ کے انتخاب کے بعد اُن کی حکمت عملی کا تعین ہو گا ،نو منتخب امریکی ...
 ٹرمپ کابینہ کے انتخاب کے بعد اُن کی حکمت عملی کا تعین ہو گا ،نو منتخب امریکی صدر کا پاک بھارت تنازعات میں ثالثی کا بیان اہمیت کا حامل ہے :سینیٹر سرتاج عزیز

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خارجہ سینیٹر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے انتخاب کے بعد ان کی حکمت عملی کا تعین ہوگا،ہم مرحلہ وار اقدامات کریں گے،ٹرمپ کا پاک بھارت مسائل کے حل میں ثالثی کا بیان اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں:جنرل ظہیر اور جنرل پاشا کے بارے میرا بیان درست تھا ،ہو سکتا ہے نئے آرمی چیف کا معاملہ 2دن میں حل ہو جائے :خواجہ محمد آصف

سرکاری ٹی وی کو دئیے گئے مختصر انٹرویو میں سینیٹرسرتاج عزیز نے کہا کہ امریکہ کے انتخابات حیران کن ہیں تاہم امریکہ میں جمہوریت ہے اور عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کابینہ کے انتخاب کے بعد ان کی حکمت عملی کا تعین ہوگا،تمام ممالک کو اپنی پالیسی بنانے میں وقت لگے گا ہم بھی اپنا ہوم ورک کر رہے ہیں اور صورتحال کے تناظر میں مرحلہ وار اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس خطے کا اہم ملک ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں،بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی تعریف نہ ہو،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،ہماری پالیسی کا محور پاکستان کے ساتھ پورے خطے میں امن وامان کاقیام ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات حل کرنے میں ثالثی کے کردار کا بیان بہت اہمیت کا حامل ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -