متنازعہ خبر کی انکوائری صرف جسٹس (ر)عامر رضانے نہیں کرنی ،دیگر اداروں کے لوگ بھی شامل ہیں:ڈاکٹر مصدق ملک

متنازعہ خبر کی انکوائری صرف جسٹس (ر)عامر رضانے نہیں کرنی ،دیگر اداروں کے لوگ ...
متنازعہ خبر کی انکوائری صرف جسٹس (ر)عامر رضانے نہیں کرنی ،دیگر اداروں کے لوگ بھی شامل ہیں:ڈاکٹر مصدق ملک

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ حسین نواز عدالت میں لندن فلیٹس کی خرید کیلئے پیسے بارے بتائیں گے، صرف جسٹس(ر) عامر رضا نے متنازعہ خبر کی انکوائری نہیں کرنی دیگر اداروں کے ارکان بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کابینہ کے انتخاب کے بعد اُن کی حکمت عملی کا تعین ہو گا ،نو منتخب امریکی صدر کا پاک بھارت تنازعات میں ثالثی کا بیان اہمیت کا حامل ہے :سینیٹر سرتاج عزیز

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ حسین نواز نے کہہ دیا ہے کہ لندن میں ان کی جائیداد ہے اور جب وہ اعتراف کرتے ہیں تو مالک کا کیسے پتہ نہیں چل رہا۔انہوں نے کہا کہ حسین نواز عدالت میں آکر بتائیں گے کہ جائیداد خریدنے کیلئے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ جسٹس عامر رضا اچھی شہرت رکھتے ہیں،انہوں نے جنرل ضیاء کے دور میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کیا تھا،نیوزگیٹ کے معاملے پر عامر رضا نے انکوائری نہیں کرنی اس معاملے پر انکوائری میں دیگر اداروں کے ارکان بھی شامل ہیں،تمام اداروں نے نیوزگیٹ معاملے کو درست قرار نہیں دیا۔

مزید :

اسلام آباد -