رینجرز اور سی ٹی ڈی کا اندرون سندھ گمبٹ کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد
خیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رینجرز اور سی ٹی ڈی نے اندرون سندھ کے ضلع خیر پور کے علاقے گمبٹ میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان براآمد کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے مطابق اندرون سندھ میں سیکورٹی اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان علی گوہر اور لیاقت علی کو گرفتار کیا ہے، دوران آپریشن ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ، 6 افراد جھلس گئے
پولیس ذرئع کے مطابق ملزمان ملک بھر دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکورٹی اداروں نے یہ کاروائی خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع پر کی۔ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔