روہڑی میں رینجرز کی کارروائی ،تین دہشت گرد ہلاک
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن )رینجرز نے کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔تفصیل کے مطابق روہڑی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق مقابلے کے وقت ملزمان نے خود کش جیکٹس سے خود کو اڑانے کی بھی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے ۔بعد ازاں رینجرز نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے اسے ناکارہ بنا دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ۔