شادی سے انکار پر درندگی کی انتہا، ہمسائے نے لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر آگ لگا دی

شادی سے انکار پر درندگی کی انتہا، ہمسائے نے لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر آگ لگا ...
شادی سے انکار پر درندگی کی انتہا، ہمسائے نے لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر آگ لگا دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

منڈی بہاؤالدین (ڈیلی پاکستان آن لائن)پھالیہ میں شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق  منڈی بہاؤالدین میں پھالیہ کے علاقہ پنڈی کالو میں تصور نامی شخص نے شادی سے انکارکرنے پر 19 سالہ لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس کے نتیجے میں لڑکی جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ لڑکی کا 75 فیصد جسم جل چکا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تصور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید اسپتال گجرات منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش شروع کرکے مزید قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد کے سرکاری اسکول میں استاد جلاد بن گیا، طالب علموں پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی ویڈیو دیکھیں۔ ویڈیو: مہر ادریس۔ 

پولیس کے مطابق آگ پٹرول چھڑک کر لگائی گئی۔ بچی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم لڑکی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ 

مزید : منڈی بہائو الدین