پنجاب میں صحت کے حکومتی دعووں کا پول کھل گیا، چنیوٹ میں محکمہ صحت بیماروں کے حوالے کر دیا گیا

پنجاب میں صحت کے حکومتی دعووں کا پول کھل گیا، چنیوٹ میں محکمہ صحت بیماروں کے ...
پنجاب میں صحت کے حکومتی دعووں کا پول کھل گیا، چنیوٹ میں محکمہ صحت بیماروں کے حوالے کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کے صحت کے بلند و بالا دوعوں کی اصلیت سامنے آ گئی، رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت چنیوٹ کے 94فیصد ملازمین بیمار نکلے۔
تفصیلات کے مطابق ایک روزہ کیمپ میں محکمہ صحت چنیوٹ کے 729 ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے گئے، جس کی حیرن کن رپورٹ نے حکومت پنجاب کے دعووں کا پول کھول دیا، رپورٹ کے مطابق 622 ملازمین ہیپاٹائٹس کے مریض نکلے،37 ملازمین کو شوگر، 15 سانس کی بیماری میں مبتلا پائے گئے، صرف 45 ملازمین کے ٹیسٹ درست نکلے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی سے انکار پر درندگی کی انتہا، ہمسائے نے لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر آگ لگا دی

مزید :

چنیوٹ -