برطانوی خاتون کو نیویارک میں اپنی مری ہوئی بیٹی کی روح مل گئی ، ماں نے بیٹی کی اصلی اور گھوسٹ فوٹوز شئیر کرکے بڑا دعویٰ کردیا

برطانوی خاتون کو نیویارک میں اپنی مری ہوئی بیٹی کی روح مل گئی ، ماں نے بیٹی کی ...
برطانوی خاتون کو نیویارک میں اپنی مری ہوئی بیٹی کی روح مل گئی ، ماں نے بیٹی کی اصلی اور گھوسٹ فوٹوز شئیر کرکے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک برطانوی خاتون جینی نے دعویٰ کیا ہے کہ نیویارک کا سفر کرتے ہوئے اس نے اپنی مرحومہ بیٹی میلوڈی کی روح کو دیکھا ہے۔ جینی نے مافوق الفطرت مخلوق کی تصاویر شائع کرنے والی ایک ویب سائٹ اینجلزگھوسٹ کو ای میل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنی چارماہ کی بیٹی کی تصویر انہیں بھیج رہی ہے جو حادثاتی طور پر جنوری 2006 میں فوت ہوگئی تھی ۔چند ماہ بعد جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ نیویارک جارہی تھی تواس نے راستے میں مختلف مناظر کی تصاویر بناتے ہوئے درختوں اور فضا میں میلوڈی کو ہنستے مسکراتے ہوئے دیکھا۔جینی نے یہ تصاویر ویب کو بھیجتے ہوئے یقین دلایا کہ اسے کوئی واہمہ نہیں ہوا کیونکہ یہ ہوبہو اسکی بیٹی کی گھوسٹ تھی جو اپنا منہ کھول کر اسکی جانب دیکھ رہی تھی۔جینی کا کہنا ہے کہ جن سے ہم پیار کرتے ہیں انکی روحیں ہمارے اردگردموجود رہتی ہیں۔