سعد حریری کا استعفیٰ نامنظور، فوری وطن پہنچیں: لبنانی صدر

سعد حریری کا استعفیٰ نامنظور، فوری وطن پہنچیں: لبنانی صدر
سعد حریری کا استعفیٰ نامنظور، فوری وطن پہنچیں: لبنانی صدر

  

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) لبنانی صدر میشال عون نے وزیر اعظم سعد الحریری کا استعفیٰ نامنظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر وطن واپسی کی ہدایت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی صدر میشال عون نے ریاض میں تعینات لبنانی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئر ولید البخاری کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ سعد الحریری نے بیرون ملک سے اپنا استعفی پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ نا قابل قبول ہے اور انہیں فوری طور پر وطن واپس آ جانا چاہیے اور ملک کے نظم و نسق کو چلانا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم جلد وطن واپس پہنچیں گے۔

عمران خان کی عینک سے صرف ستیاناس اور بیڑا غرق دکھائی دیتا ہے: احسن اقبال

واضح رہے کہ لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے گذشتہ دنوں سعودی عرب سے اپنے ایک بیان میں اپنا استعفیٰ دیا تھا ، استعفے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا خدشہ ہے کہ ان کے والد رفیق الحریری کی طرح انہیں بھی قتل کردیا جائے گا ، اسی لئے وہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہورہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -اہم خبریں -