جاگیر داروں نے بہادر آباد پر قبضہ کرلیا :فاروق ستار نے پارٹی سے چھٹی کے فیصلے کوبزدلانہ قراردیدیا

جاگیر داروں نے بہادر آباد پر قبضہ کرلیا :فاروق ستار نے پارٹی سے چھٹی کے فیصلے ...
جاگیر داروں نے بہادر آباد پر قبضہ کرلیا :فاروق ستار نے پارٹی سے چھٹی کے فیصلے کوبزدلانہ قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم سے نکالے گئے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا بزدلانہ فیصلہ ہے ، کچھ جاگیر داروں نے بہادر آباد پر قبضہ کیاہواہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق ایم کیوایم سے نکالے گئے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا بزدلانہ فیصلہ ہے ، کچھ جاگیردار بہادر آباد پر قبضہ کر کے بیٹھے ہیں، ان کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی رکنیت ختم کرنے کا میڈیا سے پتہ چلاہے ، کسی فریق کوسنے بغیر فیصلہ کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ اگر پی ایس پی میں نہ گیا تو اٹھا لیا جاﺅں گا ، ایم کیوایم متوسط طبقے کی پارٹی تھی اس کو کہاں پہنچا دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ریاست کے بڑوں کومشورہ ہے کہ پارٹی الیکشن سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے غبارے سے ہوا نکالنے میں کامران ٹیسوری کا بھی حصہ ہے ، کامران ٹیسوری نے مشکل وقت میں پارٹی کی مدد دی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا سودا کرلیا گیا ہے اور آنیوالے الیکشن میں ان کو دوسیٹیں ملیں گی وہ بھی ان کوقبول ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ اب یہ نہیں چلے گی کہ میر ی ایک جیب میں فلاں ہے اور دوسری جیب میں یہ ہے ، یہ فرو غ نسیم کہا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اب میں امید کرتا ہوں کہ ریاست اور ادارے غیر جانبدار رہیں گے ۔ اب قانونی جنگ میں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ جو میرا ساتھا چلنا چاہتاہے اس کو پندرہ دن کا وقت دیتا ہوں ۔

مزید :

قومی -سیاست -