پاکستانی سفارت خانے کی کاوشیں رنگ لے آئیں،بغداد ایئرپورٹ پر چار دن سے محصور پاکستانیوں کو واپسی کے ٹکٹ مل گئے

پاکستانی سفارت خانے کی کاوشیں رنگ لے آئیں،بغداد ایئرپورٹ پر چار دن سے محصور ...
پاکستانی سفارت خانے کی کاوشیں رنگ لے آئیں،بغداد ایئرپورٹ پر چار دن سے محصور پاکستانیوں کو واپسی کے ٹکٹ مل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق میں پاکستانی سفارتخانے نے بغداد ایئرپورٹ پر چار دن سے محصور پاکستانیوں کو واپسی کے ٹکٹ فراہم کر دیے، زائرین ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 600 سے اتوار کے روز کراچی پہنچیں گے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ہم نیوز ‘‘ کے مطابق  چار روز قبل پاکستان سے زیارت کے لیے عراق جانے والا پاکستانی قافلہ پرواز چھوٹنے کے باعث بغداد ایئرپورٹ پر مشکل میں پھنس گیا تھا ، قافلے نے ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور آنا تھا تاہم  قافلے کا سالار سید احمد رضوی پرواز کی روانگی سے پہلے ہی 120 سے زائد افراد کے پاسپورٹ لے کر فرار ہوگیا تھا اور پرواز روانگی کے تین گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس بھجوائے گئے تھے۔پرواز چھوٹ جانے کے باعث 120 سے زائد پاکستانیوں کو جن میں مرد عورتوں اور بچوں شامل تھے، بغداد ایئرپورٹ پر مشکل کے شکار ان مسافروں نے بغداد میں پاکستانی سفارتخانے سے مدد کی اپیل کی تھی۔بغداد ائیرپورٹ پر بے یار و مدد گار پاکستانی مسافروں کی اپیل اور نجی ٹی وی کی نشاندہی پر عراق میں موجود پاکستانی سفارت خانہ اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لئے آگے بڑھا اور اس نے ائیرپورٹ پر محصور ہونے والے 120پاکستانیوں کو واپسی کے ٹکٹ فراہم کر دیے، زائرین ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 600 سے اتوار کے روز کراچی پہنچیں گے۔

مزید :

قومی -