ماہِ مبارک ربیع الاول کا احترام ملحوظ رکھیں

ماہِ مبارک ربیع الاول کا احترام ملحوظ رکھیں

ماہِ مبارک ربیع الاول شروع ہو گیا۔ منتظر نگاہوں کو قرار آ گیا، اسلامیانِ پاکستان سال بھر انتظار کرتے اور صفر المظفر کے دوران ہی جشن میلاد النبیؐ کی تیاریاں بھی شروع کر دیتے ہیں، درود و سلام کی محافل یوں تو سارا سال جاری رہتی ہیں، تاہم ربیع الاول کی اہمیت اور عقیدت کے پیش نظر پہلے سے تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔12 ربیع الاول کو مُلک کے کونے کونے سے صدا آتی ہے اور عاشقانِ رسولؐ عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے یوم آمدِ رسولؐ بھرپور اور شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان کر دیا ہے اور دو روزہ ختم نبوت (عالمی) کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔ اِس یوم مبارک کی برکت سے کسے انکار ہو سکتا ہے تاہم اِس بار توہین رسالت کے ایک مقدمہ کے فیصلے کی وجہ سے جذباتی کیفیت پائی جا رہی ہے اور دھرنے کے دوران نجی اور قومی املاک کا بھی نقصان ہوا ہے۔ انتظامیہ نے اب کارروائی شروع کی ہے اور ہنگاموں میں ملوث گرفتار بھی کر لئے گئے۔پیغمبر آخر الزمانؐ کی آمد کا یہ جشن یکم ربیع الاول سے ہی شروع ہو جاتا ہے اور عقیدت و جوش کے مظاہرے ہوتے ہیں،ضرورت اِس امر کی ہے کہ اِس یوم مبارک کی تقدیس لازم ہے، ہر مسلمان کو احتیاط کرنا اور ربیع الاول کی تقاریب کو پاکیزگی سے ادا کرنا چاہئے۔

مزید : رائے /اداریہ