امام الحق کو گیند مارنے والے کیوی باﺅلر بھی قومی ٹیم کو مان گئے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے

امام الحق کو گیند مارنے والے کیوی باﺅلر بھی قومی ٹیم کو مان گئے، ایسی بات کہہ ...
امام الحق کو گیند مارنے والے کیوی باﺅلر بھی قومی ٹیم کو مان گئے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلرلوکی فرگیوسن نے کہا ہے کہ آج کے میچ میں پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے لوکی فرگیوسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم یواے ای کی کنڈیشنزمیں بہت مظبوط ہے،امیدہے تیسرے ون ڈے میچ میں دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آج کے میچ میں پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی جبکہ پاکستان نے آسٹریلیااورہمارے خلاف ٹی 20میں بھی اچھاکھیلاہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

مزید :

کھیل -