نیب کی کارکردگی کیسی ہے اور احتساب کا عمل کیسا ہونا چاہئے؟ چوہدری شجاعت نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں گے

نیب کی کارکردگی کیسی ہے اور احتساب کا عمل کیسا ہونا چاہئے؟ چوہدری شجاعت نے ...
نیب کی کارکردگی کیسی ہے اور احتساب کا عمل کیسا ہونا چاہئے؟ چوہدری شجاعت نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں گے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہاکہ ڈیم بنانا چیف جسٹس کاکام نہیں ، احتساب پارٹی کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہئے ۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ ڈیم بنانا چیف جسٹس کا کام نہیں ، لوگ ان کے نام پر پیسے دے رہے ہیں، نیب کی کارکردگی ٹھیک ہے ، پارٹی کی بنیاد پر احتساب نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایماندا ر لیڈر ہیں اور ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں،عوام کوموجود ہ حکومت سے بڑی توقعات ہیں، انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات صاف وشفاف ہوئے ہیں۔

مزید : قومی