چراٹ کا نیا فلیکسی پلانٹ سرمایہ کاری اور روزگار فراہم کریگا،سعیداحمد

چراٹ کا نیا فلیکسی پلانٹ سرمایہ کاری اور روزگار فراہم کریگا،سعیداحمد

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں چراٹ پیکجنگ لمیٹڈ کے پلانٹ کی بنیاد رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ اذدمک نے اس مد میں چراٹ کو مختلف سہولتیں میسر کیں۔ جن میں شفافیت سے زمین کی فراہمی، زمین کی منتقلی میں غیر جانبداری، مختلف سرکاری محکموں سے این او سی کا حصول اور عملہ کو سہولیات فراہم کرنا قابلِ ذکر ہیں۔ چراٹ کا نیا فلیکسی پلانٹ خیبر پختونخوا میں اڑھائی ارب کی سرمایہ کاری اور صوبہ کے ایک ہزارلوگوں کو روزگار فراہم کریگا۔اس بارے میں ازدمک کے چیف ایگزیکٹو سعید احمد خان نے کہا کہ یہ پراجیکٹ صوبہ میں صنعت کاری کا سنگ میل ہے۔ ہم اپنے سرمایہ کاروں کو ازجلد سہولیات فراہم کر کے صوبہ میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے راغب کرتے ہیں اور ہم آئندہ بھی ایسی کامیابیوں کو پْر یقین بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ چراٹ پیکجنگ کے ڈائریکٹر انور خان نے کہا کہ ازدمک کی کوششیں قابل تعریف ہیں، ازدمک نے خیبرپختونخوا میں سرمایا کاری کے لئے ہمیں پْر اعتماد کیا اور ہم مستقبل میں بھی اس صوبہ میں اپنے قدم جماناچاہتے ہیں۔

مزید : کامرس