تجاوزات کا خاتمہ ایسے کیا جا رہا ہے جیسے دشمن نے حملہ کر دیا ہو،کراچی تاجر الائنس

تجاوزات کا خاتمہ ایسے کیا جا رہا ہے جیسے دشمن نے حملہ کر دیا ہو،کراچی تاجر ...

کراچی(این این آئی)کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا معاملہ، چیئر مین کراچی تاجر الائنس ایاز میمن موتی والا کا تاجر الائنس کے عہدیداران کے ہمراہ کراچی کے علاقہ صدر اور اس کے اطراف کا دورہ، اس دوران متاثرہ تاجروں سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کی آ ڑ میں ذاتی انا کی تسکین کر نے والے ہوش کے ناخن لیں ، میئر کراچی اس وقت کہاں تھے جب کے ایم سی کے راشی اور بھتہ خور افسران ان چھوٹے تاجروں سے غیر قانونی تجاوزات کی اجازت دے کر لاکھوں روپے بھتہ وصول کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی تباہی کے درپے حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہواہے ، کراچی میں تجاوزات کا خاتمہ ایسے کیا جا رہا ہے جیسے دشمن ملک نے حملہ کر دیا ہو ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے نام پر غریبو ں کو جو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اس کا ازالہ کو ن کر یگا، سپریم کورٹ نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا کسی دوکاندار کا دھوپ سے بچنے کے لیئے بنایا گیا سن شیڈ اگر چھ فٹ سے آگے ہے تو اس توڑا جا سکتا ہے مگر دوکان کے اندر گھس کر لگے ہو ئے پینافلیکس کو توڑنا کہاں کا انصاف ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ کے ایم سی اور وہ ادارے جو ان دوکانداروں سے گزشتہ چالیس سالوں سے بغیر کسی رسید اور پرچی کے لاکھوں روپیہ بھتے کی صورت میں وصول کر رہے ہیں ان کیخلاف کاروائی کو ن کریگا یا کیا کوئی آپریشن ایسے بھتہ خوروں کے خلاف بھی کیا جائے گا یا پھر گزشتہ حکومتوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صرف اور صرف غریب کو ہی اس چکی میں پیسا جا ئیگا،متاثرہ تاجروں سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل سنتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے سیاست دانوں اور بیوروکریسی کے لوگوں نے چائنہ کٹنگ اور دیگر ناموں سے پورے کراچی پر قبضہ کیا ہو ا ہے۔

؂ جو اس وقت آزادانہ گھوم رہے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور غریب دکاندار کا چولھا بجھا کر اپنی بہادری کا ثبوت دیاہے جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ سن شیڈ توڑنے کے ساتھ ساتھ دوکانوں میں گھس کر پینا فلیکس توڑنا اس بات کی نشاندہی کر تا ہے کہا کہ کے ایم سی اور میئر کراچی کی پینا فلیکس مافیہ سے ڈیل ہو گئی ہے ، متاثرہ تاجروں کو تسلی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم غریب تاجروں کا روزگار چھیننے والوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

*****

مزید : کامرس