جرمنی ‘ڈیزل گاڑیوں سے مضر گیسوں کے اخراج میں کمی کا خرچہ کارساز اداروں سے لیاجائے گا
برلن(این این آئی)جرمن وزیرِ ٹرانسپورٹ آندریاس شوئر نے کارساز اداروں ڈائملر، فولکس ویگن اور بی ایم ڈبلیو کے وفود سے ملاقات کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں ہونے والی اس ملاقات میں پرانی ڈیزل گاڑیوں سے دھوئیں میں اخراج میں کمی کے لیے خصوصی آلے نصب کرنے کے اخراجات کارساز اداروں پر عائد کرنے کا حکومتی منصوبہ زیربحث آیا۔ شوئر نے اس ملاقات کے بعد بتایا کہ مرسیڈیز کاریں بنانے والا جرمن کارساز ادارہ ڈائملر اور فولکس ویگن تین یزار یورو فی گاڑی ادا کرنے پر آمادہ ہیں، تاہم بی ایم ڈبلیو نے اس پروگرام میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ شوئر کے بقول وہ جلد ہی اس سلسلے میں غیر ملکی کارساز اداروں کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔