کاروباری ہفتے کے آخری روز معمولی تیزی‘21پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے آخری روز معمولی تیزی‘21پوائنٹس کا اضافہ

لاہور(کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آخری روزجمعہ کو کاروبار کے شروع میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا ، کاروباری سرگرمیوں کی شروعات ہونے کے بعد دس منٹ کے اندر ہی انڈیکس میں 130سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ صبح سے ہی انڈیکس منفی زون میں کاروبار ہوا لیکن پھر دھیرے دھیرے مارکیٹ میں تیزی آنے لگی اور مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس میں 21.50 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انڈیکس 41388.88 پوائنٹس پر بند ہوا

مزید : کامرس