پیداواری لاگت کم رکھنے کیلئے سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے :پیاف
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ (پیاف ) نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے تا کہ کاروباری طبقہ کے لئے پیداواری لاگت کم ہو سکے۔ قومی و بین االقوامی سطح پر مقابلے کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ پر ہو۔ دنیا کے بیشتر ممالک میںیہ ریٹ سنگل ڈیجٹ پر ہے۔سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کرینے سے حکومت کو زیادہ ریونیو مل سکے گا اور عوام خوشی سے ٹیکس کی ادائیگیوں میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ کے باعث لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے اور ٹیکس دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہر ہ کرتے ہیں۔ پاکستان میں33 لاکھ این ٹی این ہولڈرز میں سے صرف تقریباً 8 لاکھ 50 ہزارافراد ٹیکس دیتے ہیں۔ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے اور ٹیکس اصلاحات کی جائیں۔ ٹیکسیشن معاملات میں اصلاحات ہونے سے مزید لوگ ٹیکس نیٹ میں داخل ہوں گے اورکاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔
پہلے سے ٹیکس نیٹ میں موجود کاروباری افراد پر مزید ٹیکس لگانے کی پالیسی کسی طرح بھی مناسب نہیں۔حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے۔
تاکہ نئے لوگوں کو ٹیکس دائرے میں لایا جائے اور موجودہ ٹیکس دہندگان کے بوجھ میں کمی کی جائے تاکہ ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی ہو اور نئے لوگ ٹیکس نیٹ میں داخل ہو سکیں ۔اس وقت آبادی کا تین فیصد حصہ موجودہ سیلز ٹیکس کی شرح میں حصہ ڈال رہا ہے جو کہ قطعاً ناکافی ہے ۔اس لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں واضح کمی کرکے اسے سنگل ڈیجٹ میں لائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ خوشدلی سے سیلز ٹیکس کی ادائیگی کریں اس سے حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی ہمراہ ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہ تاجر برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اور وہ پہلے ہی مشکل اور نامساعد حالات میں معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں لہٰذا ان پر ٹیکس ریٹ کم سے کم رکھا جائے۔ اور ٹیکس اصلاحات کے ذریعے نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے ۔