سعودی عرب میں ملاوٹ کرنے پر پیٹرول پمپ بند کر دیا گیا لیکن وہ کس چیز کی ملاوٹ کر رہے تھے؟ پولیس اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

سعودی عرب میں ملاوٹ کرنے پر پیٹرول پمپ بند کر دیا گیا لیکن وہ کس چیز کی ملاوٹ ...
سعودی عرب میں ملاوٹ کرنے پر پیٹرول پمپ بند کر دیا گیا لیکن وہ کس چیز کی ملاوٹ کر رہے تھے؟ پولیس اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

  

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ینبع شہر میں پٹرول میں پانی ملانے والا سٹیشن بند کرا دیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی شہریوں نے شکایات درج کرائی تھیں کہ پٹرول پانی ملا کر فروخت کیا جا رہا ہے۔ جس سے ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے انسپکٹرز نے شکایات موصول ہونے پر متعلقہ مقام پہنچ کر پٹرول کے نمونے حاصل کئے۔ معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ شکایت درست تھی۔ پیٹرول میں پانی ملا ہوا تھا۔ وزارت نے پٹرول سٹیشن سیل کر دیا، مالک کے خلاف تجارتی جعلسازی قانون کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔ 

مزید : عرب دنیا