صنعتی ، معاشی وتجارتی ترقی کے لئے بزنس مین پینل پرعزم ہے،میاں انجم نثار

صنعتی ، معاشی وتجارتی ترقی کے لئے بزنس مین پینل پرعزم ہے،میاں انجم نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)بزنس مین پینل کے چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں انجم نثار،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین ، سیکریٹری جنرل سینیٹر حاجی غلام علی، بی ایم پی سندھ کے چیئر مین زکریا عثمان،پنجاب چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم،بلوچستان چیئرمین نوید جان بلوچ،کے پی کے چیئرمین عدنان جلیل، شوکت احمد اور ثاقب فیاض مگوں نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ گزشتہ سالوں میں بلوچستان کی ترقی کے لئے ایف پی سی سی آئی نے کوئی قابل ز کر اقداما ت نہیں کئے اور صوبہ کی صنعت و تجارت ملک کی معاشی ترقی میں کوئی اہم کردار ادا کرنے سے قاصر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس مین پینل ٹرم 2019کے انتخابات میں بلوچستان سے مضبوط صدارتی نمائندہ کھڑا کر رہی ہے تاکہ بلوچستان کو مین اسٹریم میں لانے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔

FPCCIکی برسراقتدار پارٹی نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں بلوچستان کو بری طرح نظر انداز کیا ہے، پاکستان کا معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ صنعتی اور تجارتی طور پر زوال کا شکار ہے۔بی ایم پی پورے وطن عزیز کے ہر خطے کی یکساں ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے اور اس بات کا عزم کرتی ہے کہ آنے والے الیکشن میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس میں کامیاب ہوکر ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔ میاں انجم نثار نے کہا کہ فیڈریشن کے الیکشن کمیشن پر بزنس کمیونٹی شدید تحفظات رکھتی ہے اور موجودہ الیکشن کمیشن کو جانبدارانہ فیصلوں کا ذمہ دار مانتی ہے ۔ برسراقتدار پارٹی کے نمائندگان کے خلاف الیکشن کمیشن کو کی جانے والی شکایات کا بروقت اور غیرجانبدارانہ جانچ نہ ہونے کے باعث ایک نااہل اور غیر قانونی نمائندہ کو خاتون نائب صدر کا عہدہ دیا گیا جس سے ملک بھر کی خواتین صنعتکاروں و تاجر وں کا استحصال ہوا۔ بلوچستان کے معدنی اور قدرتی وسائل کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی افرادی قوت کی ترقی اور ملکی معیشت میں بلوچستان کا کردار اجاگر کرنے کے لئے بزنس مین پینل پر عزم ہے اور آنے والے الیکشن میں فیڈریشن پر راج کرنے والی پارٹی کوبھر پور شکست دینے کے لئے تیارہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے پیش نظر بلوچستان کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ بلوچستان سی پیک کے لئے شہ رگ کی مانند ہے جس پر پورے منصوبے کی کامیابی کا مدار ہے۔ ہم بلوچستان میں ترقی کے زیر التواء منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے اقدامات کے ساتھ ساتھ بلوچ عوام، صنعتکار وں اور تاجروں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اور فیڈریشن میں بلوچستان سے اہل، قابل اورپر اعتماد بی ایم پی کے صدارتی امیدوارکو کامیاب کرکے بلوچستان کی معاشی اورصنعتی محرومی کا بھرپورازالہ کرینگے۔فیڈریشن کی برسراقتدار پارٹی نے 4سال سے ایکسپورٹرز کے 300ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز کے لئے کو ئی کوشش نہیں کی اور حکومت کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا۔

مزید :

کامرس -