امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود برقرار

امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود برقرار

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے سنٹرل بینک نے مرکزی شرح سود میں کسی کمی و بیشی نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی معشیت مستحکم کارکردگی دکھا رہی ہے تاہم کاروباری سرمایہ کاری سست روی کا شکار ہے۔امریکی فیڈرل ریزرو بینک نے کہا ہے کہ آئندہ مرکزی شرح سود میں مرحلہ وار اضافے کے امکانات روشن ہیں کیونکہ معشیت وسعت اختیار کر رہی ہے۔

، ملازمتوں کے ٹھوس مواقعے پیدا ہو رہے ہیں اور ہاؤس ہولڈ سپینڈنگز بھی بڑھ رہی ہیں جس سے پی ایم آئی وسعت میں ہے۔دریں اثناء دو روزہ اجلاس کے دوران فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی نے فیڈرل فنڈز ریٹکو 2 تا 2.25 فیصد پر رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔فیڈرل ریزرو کا آئندہ پالیسی اجلاس جنوری2019 میں متوقع ہے۔

مزید : کامرس