ٹی پی ایل انشورنس اوریے ووڈاٹ کام میں آن لائن شاپنگ کو محفوظ بنانے کا معاہدہ

ٹی پی ایل انشورنس اوریے ووڈاٹ کام میں آن لائن شاپنگ کو محفوظ بنانے کا معاہدہ

لاہور(پ ر) وائٹ فرائیڈے کا جشن منانے کے موقع پر،آن لائن شاپنگ کومحفوظ بنانے کی غرض سے،ٹی پی ایل انشورنس اوریے ووڈاٹ کامYayvo.com کے درمیان ایک اسٹریٹیجک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ٹی پی ایل انشورنس پاکستان کی پہلی براہ راست انشورنس کمپنی ہے جبکہ یے ووڈاٹ کام پاکستان کا تیزی سے ترقی کرتا ہوا ای کامرس اسٹور ہے۔اس معاہدے کے ذریعے کسٹمرز کے ڈیجیٹل خریداری کے تجربے کو تحفظ حاصل ہوگا جس کے نتیجہ میں تجربہ میں اضافہ ہوگا ۔معاہدے کی تقریب ٹی پی ایل انشورنس کے ہیڈ آفس میں ا س ماہ کے شروع منعقد ہوئی۔ ا س تقریب میں ٹی پی ایل انشورنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، محمد امین الدین کے ساتھ چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فائنانشل آفیسر، علی زیدی اورہیڈ آف آپریشنز یے ووڈاٹ کام آدم داؤد نے شرکت کی۔اس معاہدے کی صورت میں ٹی پی ایل انشورنس نے یے ووڈاٹ کام کے ساتھ موبائل، اپلائنسز، کمپیوٹنگ اور انٹر ٹینمنٹ کی کیٹگری سے تعلق رکھنے والی تمام اشیاء کی خریدار ی پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے اتفاق کیا ہے۔اس انشورنس پالیسی کا مقصد ایسی قیمتی اشیاء کی خریداری پر فائنانشل رسک پروٹیکشن فراہم کرنا ہے جنہیں ،نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس شراکت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹی پی ایل انشورنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، محمد امین الدین نے کہا،’’ہمیں اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے بہت توقعات ہیں کیوں کہ اس طرح صارفین ، اپناانتہائی قابل اعتماد پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے،سہولت سے آن لائن شاپنگ کر سکیں گے۔ پاکستانی مارکیٹ میں بہت گنجائش ہے اور ہم انشورنس کو ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعہ خریداری کرنے والے کسٹمرز کے لیے خصوصی ضرورت تصور کرتے ہیں۔‘‘

ہیڈ آف Yayvo.com ، آدم داؤد نے کہا،’’ٹی پی ایل انشورنس کے ساتھ شراکت داری کے ذریعہ ہمیں توقع ہے کہ ہم اپنے کسٹمرز کو،پنی ویب سائٹ سے پروڈکٹس کی خریداری کے دوران، زیادہ سہولت اور تحفظ فراہم کر سکیں گے اور اس طرح پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔‘‘

B

مزید : کامرس