اربن یونٹ میں انٹرنیشنل سکالرزکے زیرِاہتمام مشاورتی سیشن

اربن یونٹ میں انٹرنیشنل سکالرزکے زیرِاہتمام مشاورتی سیشن

اربن یونٹ میں انٹرنیشنل سکالرزکے زیرِاہتمام مشاورتی سیشنرحیم یار خان میں ایجوکیشن رفامزپہ کام کا آغازکیا جائے گا۔ ڈاکٹر فرید پنجوانی نے رحیم یار خان میں ایجوکیشن رفامزپہ اربن یونٹ کی ٹیم سے ملاقات کی۔ڈاکٹر فرید یونیورسٹی کالج لند ن میں ایسوسی ایٹ پروفیسراورسنٹرفار ریسرچ اینڈ ایویلیویشن ان مسلم ایجوکیشن کے ڈائریکٹر کے طور پہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔ا ربن یونٹ کے ایکٹنگ سی او اوعابد حسینی اورسینئر ٹیم نے اہم پراجیکٹس پہ بریفینگ دی۔اربن یونٹ میں ماہرین کی ایک ٹیم پنجاب سپیشئل سٹریٹجی پی ایس ایس اور سوشل پراگرس پلان پہ کام کر رہی ہے ۔ ڈاکٹر فرید پنجوانی کو پنجاب سپیشئل سٹریٹجی پہ بھی بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر فرید پنجوانی کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی ملکی ترقی کے لئے نا گزیرہے۔اُنھوں نے علم کی اہمیت کے پیشِ نظر بچو ں کے والدین کی ذہن سازی پہ بھی زور دیا۔ غریب اور پسماندہ علاقوں میں بچوں کو سکول میں داخلے کے ساتھ ساتھ اُن کی ووکیشنل ٹرینگ کی بھی اشد ضرورت ہے۔

مزید : کامرس