ویٹرنری یونیورسٹی میں چو ہو ں سے متعلق تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

ویٹرنری یونیورسٹی میں چو ہو ں سے متعلق تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا ر ٹمنٹ آف ا نا ٹو می اینڈ ہسٹا لو جی نے گذ شتہ روزچو ہو ں کی ہینڈلنگ،ٹشو کے نمو نے لینے اور بیضہ خلیہ کو جمع کر نے سے متعلقہ مو ضو ع پر جاری ایک روزہ ہینڈز آن ٹر یننگ کی اختتامی تقر یب کا انعقادکیا۔ڈین فیکلٹی آف با ئیو سا ئنسز پرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن نے اختتا می تقر یب کی صدارت کر تے ہو ئے شر کا اور ریسورس پر سنز میں سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے اور اپنے خطاب میں معلو ماتی ٹریننگ کا انعقاد کروانے پر آرگنا ئزر کی کاوشو ں کو بھی سراہا ۔ایک روزہ ٹریننگ کی چیف آرگنا ئزر /چیر پر سن ڈیپا ر ٹمنٹ آف ا نا ٹو می اینڈ ہسٹا لو جی ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حفصہ زینب تھیں جبکہ حافظ فصیح الر حمن ٹریننگ کو آرڈینیٹر تھے ان کے علا وہ دیگر اہم شخصیات میں ڈاکٹر مرزا محمد عثمان اور ڈاکٹر صا ئمہ مسعود ٹریننگ کے ریسورس پرسنز تھے۔ایک روزہ ہینڈزآن ٹریننگ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف زو والوجی سے اور ویٹرنری یونیورسٹی کے فوڈ سائنس اینڈ ہیو من نیو ٹریشن ڈیپارٹمنٹ،با ئیو لو جیکل سا ئنسزاور با ئیو کیمسٹری سے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی کثیر تعداد نے تر بیت حا صل کی۔

مزید : کامرس