کلیم اللہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کلیم اللہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن دنیا کی بدترین فیڈریشن ہے۔قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ نے ایک بار پھر پاکستان فٹبال فیڈریشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا، 12 سال کے عرصے میں ایک بھی فٹبال سٹیڈیم نہ بنانے کی ذمہ دار فیڈریشن حکام کو قرار دے دیا۔سٹار فٹبالر کا کہنا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میرا فٹنس کا مسئلہ ہے، اب صدر پی ایف ایف کے پاس کونسا بہانہ ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن دنیا کی بدترین فیڈریشن ہے کیونکہ پی ایف ایف دنیا کی واحد فیڈریشن ہے جو بارہ سال میں ایک بھی فٹبال گراؤنڈ نہیں بنا سکی۔یاد رہے کہ انڈونیشیا میں شیڈول ایشین گیمز میں کلیم اللہ کو قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا، بعد میں سابق کپتان بنگلا دیش میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ سے بھی ڈراپ کر دیئے گئے تھے۔اس صورت حال کے بعد کلیم اللہ نے پی ایف ایف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی