انگلینڈ نے لنکا ڈھا دی: انگلش ٹیم پہلے ٹیسٹ میں 211رنز سے سرخرو

انگلینڈ نے لنکا ڈھا دی: انگلش ٹیم پہلے ٹیسٹ میں 211رنز سے سرخرو

گال (اے پی پی) معین علی اور جیک لیچ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن 211 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ انگلش باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث میزبان ٹیم 462 رنز ہدف کے تعاقب میں 250 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ کی طرف سے معین علی نے چار، جیک لیچ نے تین جبکہ عدیل راشد اور بین سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا۔ بین فوکس کو میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم کے باؤلرز کے سامنے میزبان ٹیم بالکل بے بس نظر آئی انجیلو میتھیوز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور سری لنکن ٹیم خزاں رساں پتوں کی طرح پویلین لوٹتی چلی گئی۔ انجیلو میتھیوز 53 اور مینڈس 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جمعہ کو گال میں جاری سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز بغیر کسی نقصان کے 15 رنز پر دوبارہ شروع کی تو کرونا رتنے 7 اور کوشال سلوا 8 رنز پر کھیل رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 51 قیمتی رنز بنے، اس موقع پر کوشال سلوا 30 رنز بناکر جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، کرونارتنے سری لنکا کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 26 رنز بناکر معین علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ دھانانجایا ڈی سلوا سری لنکا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 21 رنز بناکر بین سٹوکس کی گیند پر کپتان جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کوسال مینڈس آئی لینڈز کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 45 رنز بناکر جیک لیچ کی گیند پر معین علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے اس و میچ میں 211 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری بھی حاصل کرلی۔ انگلینڈ کی طرف سے معین علی نے چار، جیک لیچ نے تین جبکہ عدیل راشد اور بین سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو قت سری لنکا کا مجموعی سکور 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 144 رنز تھا۔ کپتان دنیش چندیمل بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور صرف ایک رن بناکر جیک لیچ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے وہ سری لنکا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے۔ نیروشان ڈیکویلا چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 16 رنز بناکر معین علی کی گیند پر بین سٹوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس موقع پر انجیلو میتھیوز کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 53 رنز بناکر معین علی کی گیند پر جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، وہ سری لنکا کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے۔ آقیلا دانانجایا سری لنکا کے آٹھویں کھلاڑی تھے جو 8 رنز بناکر معین علی کی گیند پر بین سٹوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پریرا سری لنکا کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 30 رنز بناکر عدیل راشد کی گیند پر بین سٹوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ رنگانا ہیراتھ سری لنکا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ سرنگا لکمل 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں سری لنکا کی ٹیم 462 رنز ہدف کے تعاقب میں 250 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو پہلے کرکٹ ٹیسٹآؤٹ کیا۔ بین فوکس کو میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی