جنید خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

جنید خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ایک روزہ میچز سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کل دوسرے ایک روزہ میچ میں مدمقابل ہوئے تاہم میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے بری خبر سامنے آئی، فاسٹ باؤلر جنید خان کے پاؤں کی انگلی میں انفیکشن کی وجہ سے وہ دوسرے ایک روزہ میچ میں ایکشن میں نظر نہیں آئے۔جبکہ تیسرے میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔قومی ٹیم میں جنید خان کا خلا کس بولر سے پورا کیا جائے گا، یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے تاہم ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ابھی تک جنید خان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی