صنم سعید پہلی بار اپنی طلاق کی وجوہات منظرعام پرلے آئیں

صنم سعید پہلی بار اپنی طلاق کی وجوہات منظرعام پرلے آئیں

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل صنم سعید پہلی بار اپنی طلاق کی وجوہات منظرعام پرلائی ہیں جس میں انہوں نے اپنی غلطی بھی تسلیم کی ہے۔صنم سعید نے2015 میں اپنے کزن فرحان سے لومیرج کی تھی جو ایک غیرملکی بنک میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھے۔یہ شادی نہایت دھوم دھام کی گئی جس کی کئی تقریبات بنکاک میں منعقد کی گئیں اور انہی وجوہات کی بنا پر اسے پاکستان میں شوبزکی سب سے مہنگی شادی قرار دیا گیا۔شادی کے بعد صنم سعید شوہر کے ہمراہ دبئی منتقل ہوگئیں۔شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ان کی والدہ بیمار رہنے لگیں جن کی تیمارداری اور علاج کے لئے انہیں باربار پاکستان آنا پڑتا تھا ۔

جس کے باعث ان کے درمیان اختلافات کا آغاز ہوا جس کا انجام طلاق کی صورت میں ہوا لیکن صنم سعید نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کئے رکھی اور کسی کو طلاق کی خبر نہ ہونے دی اب صنم سعید نے پہلی ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ انٹرویو کے دوران تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے بہت پہلے ہی طلاق لے لی تھی کیونکہ وہ مزید ساتھ نہیں چل سکتے تھے۔صنم سعید نے اعتراف کیا کہ ان کی طلاق میں ان کے شوہر کا کوئی قصور نہیں تھا بلکہ انہوں نے خود اس رشتے کو ختم کیا اور اس رشتے سے باہر نکلنے کے بعد انہیں ایسا لگا جیسے وہ کسی بوجھ سے ہلکی ہوگئی ہوں۔صنم سعید نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں ان کے وہی خواب تھے جو ایک لڑکی کے ہوتے ہیں شادی بچے گھر کاکام کرنا لیکن شادی کے دوسال بعد ہی وہ اس زندگی سے بیزار ہوگئیں۔

مزید : کلچر