مایا حیدر کی شاعری کی کتاب’’الہام عشق‘ ‘کی لانچنگ

مایا حیدر کی شاعری کی کتاب’’الہام عشق‘ ‘کی لانچنگ

لاہور(فلم رپورٹر)ویناملک کی بڑی بہن مایا حیدر کی شاعری کی کتاب’’الہام عشق‘ ‘کی لانچنگ مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ مایا حیدر جرمنی میں مقیم ہیں جہاں درس وتدریس سے وابستہ ہیں جس کے ساتھ اردو کی ترویج کیلئے بھی بہت کام کررہی ہیں ،انہوں نے ’’ اردوانجمن‘ ‘ بھی بنائی ہوئی ہے۔ میں بچپن سے لکھ رہی ہوں ، مجھے علامہ اقبال،احمد ندیم قاسمی اور فیض احمد کی شاعری بہت پسند جبکہ پروین شاکراور ساغر صدیقی کی شاعری سے بہت متاثرہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ کتاب اپنی والدہ کے نام سے منسوب کی ہے کیونکہ انہوں نے میری زندگی اور تربیت میں اہم کردار کیا۔ایک سوال کے جواب میں مایا حیدر نے بتایا کہ وطن کی محبت میں کتاب کی لانچنگ پاکستان میں کی لیکن یہ بات قابل افسوس ہے کہ پاکستان میں لوگ قومی زبان کی بجائے انگریزی بولنے میں فخرمحسوس کرتے ہیں۔مایا حیدر نے مزید کہا کہ میں پاکستان میں اردو کی ترویج کے لئے کوششیں کرتی رہوں گی۔

مزید : کلچر