ریشم فلم ’’کاف کنگناں‘‘کے اہم کردار میں کاسٹ

ریشم فلم ’’کاف کنگناں‘‘کے اہم کردار میں کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ریشم کو ڈائریکٹرخلیل الرحمن قمر کی زیر تکمیل فلم ’’کاف کنگناں‘‘کے ایک اہم کردار میں کاسٹ کرلیاگیا ہے جو20نومبرسے بہاولپور میں ہونے والی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔قبل ازیں فلم کی کاسٹ سمیع خان،ایشل فیاض،عائشہ عمر، آبی خان اور شفقت چیمہ سمیت بہت سے فنکارحصہ لے رہے ہیں۔خلیل الرحمن قمر نے بتایا کہ یہ فلم کا آخری سپل ہے جس کے بعد اس کی شوٹنگ مکمل ہوجائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -