سٹیج پرڈیوسر بلو بٹ انتقال کر گئے

سٹیج پرڈیوسر بلو بٹ انتقال کر گئے

لاہور (فلم رپورٹر)سٹیج پرڈیوسر بلو بٹ گزشتہ روزانتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیج کے نامور پرڈیوسر نومی بٹ کے والد نامور پرڈیوسر بلو بٹ گزشتہ روز 8نومبر بروز جمعرات کو انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ 87سی2نزد بٹ چوک ٹاؤن شپ لاہور میں ادا کر دی گئی ۔یاد رہے کہ بلو بٹ نے لاہور کے مختلف تھیٹرز میں لاتعداد ہٹ ڈرامے پیش کئے جس کے بعد ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،بلوبٹ کی وفات پر شوبز شخصیات نے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔

مزید : کلچر