ماڈل صنم خان کی ڈرامہ انڈسٹری پر پوری توجہ مرکوز

ماڈل صنم خان کی ڈرامہ انڈسٹری پر پوری توجہ مرکوز

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل صنم خان نے ڈرامہ انڈسٹری پر پوری توجہ مرکوز کرلی۔ یکے بعد دیگر ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف عمل صنم خان کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے کے لئے بیرون ملک مقیم تھی 2017 میں واپسی ہوئی تب سے اب تک ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں۔ ان کاکہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’’کٹو‘‘ میں اداکاری کا بہترین رسپانس مل رہا ہے۔ جبکہ دیگر ڈراموں میں ’’محبت زندگی ہے ‘‘، ’’جیسی جویریہ‘‘ سمیت پانچ پروجکیٹ کر چکی ہوں ابھی بھی دو پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔ فلموں میں کام کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ فلموں کی آفرز آرہیں اور اپنے قریبی حلقے سے بھی بہت آفرز ہیں البتہ ابھی فلموں میں کام کے لئے حامی نہیں بھری ہے ۔

ان دنوں تمام توجہ ڈراموں پر مرکوز کررکھی ہے اس کے ساتھ کمرشلز اور شوٹس چل رہے ہیں۔ صنم خان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری کا ماحول بہت عمدہ ہوچکا ہے نئے ہدایتکار اور نئے فنکار ڈرامہ انڈسٹری کو مزید بہتر بنانے کے لئے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں ہمارے ڈرامے نا صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی شوق سے دیکھے جارہے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارتی ڈراموں کی پاکستانی چینلز پر بندش سے بھی ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔ جب اپنے پاکستانی چینلز پر لگاتار پاکستانی ڈرامے نشر ہوں گے تو فنکاروں کو کام ملنے کے ساتھ پروڈکشن ہاؤسز میں بھی زیادہ کام ہوگا۔ جس سے مزید بہتری کی توقع کی جاسکتی ہے۔ صنم خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ڈرامے بھارت میں پسند کئے جاتے ہیں اور ہمارے ڈرامے دکھا کر وہاں تھیٹر کے طالب علم کو سکھایا جاتا ہے۔

مزید : کلچر