عطاء الحق قاسمی کی غیر قانونی تقرری، پی ٹی وی کارکنان کا تبصرے سے انکار

عطاء الحق قاسمی کی غیر قانونی تقرری، پی ٹی وی کارکنان کا تبصرے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سابق چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی کی غیر قانونی تقرری کے عدالتی فیصلے پر کارکنان نے تبصرے سے انکار کردیا ہے۔پی ٹی وی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اس پر کسی قسم کے تبصرہ ضروری نہیں ہے یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عطاء الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی و چیئرمین پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار دے دی تھی۔پی ٹی وی کے ایک کارکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی صورت میں بتایا کہ عطاء الحق قاسمی نے پہلے لاہور آرٹس کونسل کا بیڑہ غرق کیا اور بعد میں قومی چینل کو تباہی کے دہانے ہر پہنچا دیا سپریم کورٹ نے ان کے خلاف جو فیصلہ دیا ہے اس کی جتنی پذیرائی کی جائے وہ کم ہے ۔پی ٹی وی کے کارکنان نے عدالت کی جانب سے حکومت کو مستقل بنیادوں پر ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کے حکم پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مستقل ایم ڈی کی تقرری سے ادارے کے بہت سارے مسائل حل ہوں گے ۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تا حکم ثانی ارشد خان کو ایم ڈی پی ٹی وی مقرر کیا ہے۔ارشد خان اس سے قبل بھی ایم ڈی پی ٹی وی رہ چکے ہیں جبکہ موجودہ تقرری سے قبل وہ چیئرمین پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کے عہدہ پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

مزید :

کلچر -