ریڈیو پاکستان لاہور کے نورجہاں آڈیوٹوریم میں مقابلہ نعت خوانی

ریڈیو پاکستان لاہور کے نورجہاں آڈیوٹوریم میں مقابلہ نعت خوانی

لاہور( فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان ،پاکستان ٹیلی ویژن اور محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر اہتمام ریڈیو پاکستان لاہور کے نورجہاں آڈیوٹوریم میں صوبائی مقابلہ نعت خوانی منعقد ہوا جس میں صوبے بھر سے آئے نعت خوانوں نے شرکت کی ،مقابلہ نعت خوانی 2 کیٹگریز پر مشتمل تھا جس میں 5سے 15سال کے بچے ،بچیوں اور 15سے 25سال کے نوجوان لڑکے لڑکیوں نے شرکت کی اور اپنے فن سے حاضرین سے داد وصول کی ۔

صوبائی نعت خوانی کے ان مقابلوں کے لئے ممتاز نعت خواں الحاج محبوب احمد ہمدانی،موسیقار مجاہد حسین اور ممتاز کلاسیکی گلوکار استاد قمر الزمان نے بطور منصف فرائض سرانجام دیئے جبکہ خصوصی محفل کی میزبانی کا شرف ناظر کاظمی اور عزم وحید نے سرانجام دیا ۔ اس مقابلہ نعت خوانی کو اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نزاکت شکیلہ کی زیر نگرانی ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز حسن فاروقی،پروگرام منیجر خولہ ارشد،سینئر پروڈیوسر فوزیہ سلطانہ،پروڈیوسرز شاہ رخ فخر،کاشف غوری ،شیبا ارشداور عابس رضا کی پرودکشن ٹیم نے پروڈیوس کیا جبکہ محفل نعت کی اس تقریب کے اختتام پر اول،دوئم اور سوئم آنے والے نعت خوانو ں میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں ۔

مزید : کلچر