افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں، پاکستان امن کیلئے روسی کاوش کی حمایت کرتا ہے :دفتر خارجہ

افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں، پاکستان امن کیلئے روسی کاوش کی حمایت کرتا ...
افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں، پاکستان امن کیلئے روسی کاوش کی حمایت کرتا ہے :دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں بلکہ یہ مسئلہ سیاسی طورپر حل ہوگا ۔

دنیا نیوز کے مطابق افغانستان میں دیرپا امن کیلئے ماسکو کانفرنس کے اختتام پر دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ افغان دیرپا امن کیلئے روس نے کلیدی کاوش کی ہے اور پاکستان مستحکم افغانستان کیلئے کی جانیوالی ہر کلیدی کاوش کی حمایت کرتاہے ۔بیان کے مطابق افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں ہے ، یہ مسئلہ سیاسی طور پر ہی حل ہوگا ۔افغانستا ن کے ہمسایہ ممالک کے تحفظات کا تدارک کیا جائے ، تمام فریقین کو سخت موقف چھوڑ کر لچک اپنانا ہوگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی