پہلاج حسن کی ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘کی ریکارڈنگ

پہلاج حسن کی ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘کی ریکارڈنگ

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اینکراقرارالحسن کے بیٹے پہلاج حسن نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے پہلی بار ریکارڈنگ میں حصہ لیا۔پہلاج حسن کو ثمینہ ہمایوں سعید کی ڈرامہ سیریل’’الف‘‘میں کاسٹ کیا گیا ہے جس میں وہ حمزہ علی عباسی کے بچپن کا کردار کریں گے۔پہلاج حسن نے گزشتہ روز ہونے والی ریکارڈنگ میں حمزہ علی عباسی اور احسن خان کے ساتھ کام مکمل کرایا۔حسیب حسن کی ۔

ڈائریکشن میں بنائی جانے والی سیریل کی کہانی عمیرہ احمدنے لکھی ہے جس میں کبریٰ خان اور سجل علی سمیت بہت سے فنکار کام کررہیں۔اس ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ ان دنوں تیزی سے جاری ہے۔

مزید : کلچر