فریحہ الطاف اداکاری کے میدان میں آ گئیں

فریحہ الطاف اداکاری کے میدان میں آ گئیں

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ میرا کے بعد نامور ایونٹ آرگنائزرفریحہ الطاف بھی ڈائریکٹرعاصم رضاکی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘کا حصہ بن گئی ہیں جو اس فلم میں مختصر لیکن اہم کردار کرتی نظرآئیں گی۔یاد رہے کہ فریحہ الطاف ماضی میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ شوآرگنائزر بھی رہی ہیں لیکن اب وہ پہلی بار سلورسکرین پر دکھائی دیں گی۔فریحہ الطاف بہاولپور میں ہونے والی شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہیں۔اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ بہت ہی مزاحیہ اور اہم کردار ہے۔

جو میری حقیقی زندگی سے یکسر مختلف ہے۔مجھے یقین ہے کہ شائقین مجھے اس روپ میں بھی ضرور پسند کریں گے۔فلم میں فریحہ الطاف کی طرح گلوکارہ زوئے وساجی اور جمی خان بھی اہم کردار کررہے ہیں۔

مزید : کلچر