علامہ اقبالؒ کی حضرت داتا گنج بخش ؒ سے والہانہ محبت تھی ،طارق شریف

علامہ اقبالؒ کی حضرت داتا گنج بخش ؒ سے والہانہ محبت تھی ،طارق شریف

لاہور(فلم رپورٹر)قومیں زندہ و جاوید شخصیات کے بغیر ادھوری ہوتی ہیں ،ارض پاک میں حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ اوردیگر دوسرے اولیا اللہ نے اسلام کی ترویج کو یقینی بنایا ۔ان خیالات کااظہار ڈاکٹر طارق شریف پیر زادہ نے الحمراء میں ہونے والی ہفتہ وار گوشۂ گیان کی نشست میں کیا۔احضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ اپنی ذات میں علم دانش کی یونیورسٹی ہے،ان سے فیض اور راہنمائی حاصل کرنے والوں کی آج بھی کثیر تعداد اس خطہ ارض پر موجود ہےَ۔

،انھوں نے مصور پاکستان حضرت علامہ اقبال کی داتا گنج بخش سے والہانہ محبت پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔انھوں نے کہا ہمیں اپنے والدین اور بزرگوں کا نام آئند ہ نسلوں تک زندہ میں اپنا بھرپور کردار اداکرنا ہوگا۔اس موقع پر ملک کے نامور فلم ڈائریکٹر حسن عسکری ،ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) آفتاب احمد انصاری اور سنیئر اکاؤنٹ آفیسر حیبب احمد خان موجود تھے جبکہ نظامت کے فرائض کورڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا نے انجام دیے۔لوگوں کی کثیر تعداد نے اس نشست میں حصہ لیا۔

مزید : کلچر