شان کا آئندہ سال یوم آزادی پر فلم ’’ضرار‘‘ریلیز کرنے کا اعلان

شان کا آئندہ سال یوم آزادی پر فلم ’’ضرار‘‘ریلیز کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار شان نے اپنی فلم ’’ضرار‘‘آئندہ سال یوم آزادی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔شان کی یہ فلم دوسال سے زیرتکمیل ہے جو اب پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے سے گزررہی ہیں۔ شان نے فلم کی ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ اس میں اداکاری بھی کی ہے جبکہ اسی فلم کے ذریعے انہوں نے ماڈل کرن ملک کو بھی متعارف کرایا ہے۔شان شاہد نے ٹوئٹرپرفلم کی نمائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس یوم آزادی پر اپنے ارض پاکستان کی حفاظت کے لئے ایک اور حلف اٹھانا پڑے گا۔

Bac

مزید :

کلچر -