سوئی گیس حکام کا کمپر یسر استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 100کنکشن منقطع

سوئی گیس حکام کا کمپر یسر استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 100کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نیوز رپورٹر) سوئی نادرن گیس کمپنی کا کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور کمپریسر کے استعمال پر 100 صارفین کے کنکشن منقطع کردئیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے کمپریسر کا استعمال کرنے والے افراد کے کنکشن چار ماہ تک بحال نہیں کئے جائیں گے اس حوالے سے سوئی نادرن گیس کے جنرل مینجر قیصر مسعود نے بتایا کہ کمپریسر کا استعمال غیر قانونی ہے جبکہ ہم حکومت کی ہدایت پر صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی دے رہے ہیں اور اس میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے سپلائی اور ڈیمانڈ میں کوئی فرق نہیں ہے اب سردیوں میں جب گیس کا استعمال بڑھ جاتا ہے تو لوگ پھر کمپریسر کا استعمال شروع کردیتے ہیں جو غیر قانونی ہے اور ایک کمپریسر کے استعمال سے بیس گھروں کو گیس کی فراہمی میں کمی واقع ہوتی ہے اور جو بھی کمپریسر کا استعمال کرے گا ہم اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں گے،جو کنکشن منقطع کئے گئے ہیں ہم ان کو اب سردیوں کے بعد بحال کریں گے تاکہ یہ لوگ جو اپنے ہمسایوں کے لئے مشکل کا سبب بن رہے ہیں وہ ان سے بچ سکیں قیصر مسعود نے مزید کہا کہ یہ خطرناک کام ہے اور اس سے لوگوں کو جان کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے، ہم کسی بھی صورت کسی کو گیس کی چوری کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اس کے لئے ہم نے سخت قانون بنائے ہیں جن پر عمل کیا جائے گا کیونکہ ہم صارفین کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں اور اس کارروائی کے بعد اب امید ہے کہ مستقبل میں لوگ کمیپریسر کا استعمال نہیں کریں گے۔

کرنے سے باز رہیں گے کیونکہ اس سے دیگر صارفین کو گیس کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں اور اس حوالے سے ہم عوام میں آگاہی پیدا کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عوام بھی اس حوالے سے ہمارے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔