البیراک کی ریگل چوک میں سموگ آگاہی سرگرمی،شہریوں میں ماسک تقسیم

البیراک کی ریگل چوک میں سموگ آگاہی سرگرمی،شہریوں میں ماسک تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) فرخ قیوم بٹ کی ہدایت پر کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ریگل چوک مال روڈ پر خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد شہریوں کو لاہور میں سموگ و ماحولیاتی آلودگی کے موجودہ مسئلے سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر آگاہی دینا تھا۔ اس سلسلے میں ریگل چوک کے مقام پر کیمپ لگا کر واک کا اہتمام کیا گیا۔سربراہ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور،ڈپٹی مینجر محمد عمیر خان،ڈپٹی منیجر رحمان راشد،منیجر آپریشن سمیت سوشل موبالئیزرز نے واک میں حصہ لیا جبکہ مقامی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کو بھی مہم میں شامل کیا گیا۔ واک کے شرکا نے شہریوں کو سموگ سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کے بارے میں آگاہ کیا۔

کرنے بالخصوص ماسک کے استعمال اور کچرے کو آگ لگانے سے اجتناب کرنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر ایل ڈبلیوایم سی کی طرف سے شہریوں میں معلوماتی پمفلٹس اور ماسک بھی تقسیم کئے گئے ۔ سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی ستھرائی سمیت سموگ جیسے مسئلے پر عوامی تعاون کے بغیر کامیابی ممکن نہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کوڑے کرکٹ کو ہرگز اآگ مت لگائیں جو کہ ایک قانونی جرم ہے بلکہ کوڑے کرکٹ کو ایل ڈبلیو ایم سی کے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔