ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنانا ہونگی،سعدیہ

ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنانا ہونگی،سعدیہ

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا دو نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے قیام کا اعلان تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ایسے ادارے بہت ضروری ہیں۔

اتحریک انصاف تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات لائے گی کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترتی نہیں کر سکتا تعلیم ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے سابق حکمرانوں تعلیم کے کے شعبے میں توجہ نہ دے کا عوام کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی توجہ پسے ہوئے طبقات کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے اُن کی تعلیم، صحت اور روزگار مہیا کرنا تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں آئندہ پانچ سالوں میں تحریک انصاف کی حکومت واضح تبدیلی لے آئے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1