سنی تحریک کی اپیل پر دینی جماعتوں نے یوم وفائے رسولؐ منایا

سنی تحریک کی اپیل پر دینی جماعتوں نے یوم وفائے رسولؐ منایا

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر دینی جماعتوں نے جمعہ کو یو م وفائے رسول ﷺ کے طور پر منا یا،اس سلسلہ میں چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے ریلیاں منعقد کی گئیں ۔اس موقع پرسربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری ، سنیئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ،صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر محمد شاہدحسین ، ضلعی صدر علامہ شریف الدین قضافی ، پیر سیف اللہ نقشبندی نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا کے بیانات آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف ہیں ۔

حکومت دانائی کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے خود اشتعال انگیزی کی طرف بڑھ رہی ہے مذاکرات کا ارستہ اختیار کرنے کی بجائے حکومت دینی طبقہ کو مظاہروں ،دھرنوں اور احتجاج کی طرف راغب کر رہی ہے

۔حکومت کو تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور دینی جماعتوں کے قائدین سے مل کر ملک وقوم کو موجودہ بحران سے نکالنے کا راستہ اختیار کرناچاہئے۔ غیر ملکی ہدایت کاروں کو رخصت ہونا ہوگا،وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ میں قوم کو جواب دیں بیرون ملک دوروں پر کن شرائط پر قر ض لئے گئےْ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1